عمران خان کا کوئی وژن نہیں ان کا ڈرون ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک  جمعرات 5 دسمبر 2013
چیئرمین نادرا سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے، رانا ثنااللہ   فوٹو فائل

چیئرمین نادرا سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے، رانا ثنااللہ فوٹو فائل

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک تحریک انصاف کا ڈرون ڈرامہ فلاپ ہوگیاہے ڈرون روکنے کےلیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنے کا مقصد ڈرون حملوں کو روکنا بتایا تھا، لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ اس سے قومی انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کاکوئی وژن نہیں ہے یہ بات ان کے فیصلوں سے عیاں ہے، تحریک انصاف کا ڈرون ڈرامہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ حیات آباد میں ٹرک روکنے اور اُن میں سے سامان چوری کرنے سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے، حملے روکنے کےلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

چیئرمین نادرا سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کلیدی عہدوں پر فائز لوگوں کوتبدیل کرنے کااختیار ہوتا ہے، چیئرمین نادرا کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے، عدالت اس سلسلے میں جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔