پشاور چڑیا گھر میں  قیمتی زرافہ مرگیا

ویب ڈیسک  اتوار 17 مئ 2020
زرافے کو دو سال پہلے افریقہ سے لایا گیا تھا ۔ فوٹو : ایکسپریس

زرافے کو دو سال پہلے افریقہ سے لایا گیا تھا ۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور چڑیا گھر میں قیمتی افریقی زرافہ مرگیا۔

پشاور چڑیا گھر میں قیمتی مادہ زرافہ مرگئی جو 2 سال قبل افریقہ سے یہاں چڑیا گھر لائی گئی تھی، مادہ زرافہ گزشتہ شب سحری کے وقت چڑیا گھر میں مری ہوئی تھی اور اس کی عمر 3 سال تھی، چڑیا گھر میں اب 3 زرافہ رہ گئے ہیں۔

ڈایکٹر چڑیا گھر افتخار الزمان کے مطابق  مادہ زرافے کی موت وائرل انفیکشن سے ہوئی تاہم لیب ٹیسٹ آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہہ سکیں گیں جب کہ کورونا سے موت کی تصدیق فی الحال نہیں کرسکتے، لیب ٹیسٹ آنے کا انتظار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔