کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والا اسپرے تیار

جمیل مرزا  پير 18 مئ 2020
اسپرے کا اثر 10گھنٹے رہے گا،کلورین بیسڈ میڈیسن بھی بنا لی،ڈاکٹر طاہر ۔  فوٹو : فائل

اسپرے کا اثر 10گھنٹے رہے گا،کلورین بیسڈ میڈیسن بھی بنا لی،ڈاکٹر طاہر ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی:  کورونا وائرس سے پروٹیکشن شیلڈ کے ذریعے محفوظ رہتے ہوئے آؤٹ ڈور میں آزادانہ طور پرکام کرنے کی پروٹیکٹیڈ اسپرے تیار کر لی گئی ہے ۔عید کے بعد ائینو لائٹ وی آئی آر اسپرے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

کورونا کے علاج کی کلورین بیسڈ میڈسن جو ناک میں سپرے اور نیبولائزیشن کے طریقہ استعمال سے متعلق ہے،اس کی منظوری متعلقہ فورم سے دیے جانے کا پراسس شروع کردیا گیا ہے۔اسپرے کو پروٹیکشن شیلڈ کے طور پر استعمال کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسسز کو پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس پی پی آئیز استعمال کرنے کی ضروت نہیں رہے گی۔

ایک مرتبہ کپڑوں، جوتوں اور باڈی کے ایکسٹرنل پارٹس پر سپرے کرنے کا اثر دس گھنٹے تک رہ سکے گا۔پروٹیکشن سپرے کی120ملی لیٹراور900 لیٹر کی پیکنگ تیار کر لی گئی ہے۔ڈاکٹر طاہر شریف نے کہا کہ کورونا پروٹیکشن ائینو لائٹ وی آئی آر کورونا کے خلاف انتہائی موثر ہے جس کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہوجانے والوں کے لیے کلورین بیسڈ میڈسن بھی تیار کر لی گئی ہے ، منظوری ملنے پر یہ میڈسن لانچ کر دی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔