سانحہ سہون شریف میں ملوث دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم

کورٹ رپورٹر  پير 18 مئ 2020
سزا پانے والے مجرموں نے سہون دھماکے سے ایک دن قبل خودکش حملہ آور کے ساتھ ریکی کی تھی۔ فوٹو: فائل

سزا پانے والے مجرموں نے سہون دھماکے سے ایک دن قبل خودکش حملہ آور کے ساتھ ریکی کی تھی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سہون شریف کے خود کش دھماکے کے مقدمے میں 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو سانحہ سہون شریف میں دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے مجرموں کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے مجرم نادر کو دھماکا خیز مواد کے جرم میں عمر قید بھی سنائی۔

مجرموں میں نادرعلی اور فرقان عرف فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کے مطابق مجرم نادر علی کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ مجرموں کی شناخت سی سی ٹی وی سے ہوئی۔ مجرموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ اور عینی شاہدین نے شناخت کیا۔ گواہوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ، عینی شاہدین، پولیس افسران اور ڈاکٹر سمیت زخمی شامل تھے۔

واضح رہے کہ سزا پانے والے مجرموں نے سہون دھماکے سے ایک دن قبل خودکش حملہ آور کے ساتھ ریکی کی تھی۔ دھماکے میں 73 افراد جاں جبکہ 183 سے زائد زخمی ہوئے۔ عدالت نے مجرموں پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مجرموں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔