- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
سابق حکومت نے چیرمین نادرا طارق ملک کو قواعد میں نرمی کرکے مقررکیا، چوہدری نثارعلی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات تصدیق کا ذمہ دار چیرمین نادرا نہیں بلکہ وزارت داخلہ ہے، قوانین میں نرمی کرکے موجودہ چیرمین نادرا کا تقرر کیا گیا لیکن آئندہ چیرمین نادرا میرٹ پر مقررہوگا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہ ہونے کا جواب نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو دینا چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تجویز کردہ شخص کو نگراں سیٹ اپ میں وفاق سمیت ملک کے کسی بھی صوبے کا چیف ایگزیکٹیو مقرر نہیں کیا گیا، قواعد کی رو سے انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کی ذمہ داری چیرمین نادرا کی نہیں وزارت داخلہ کی ہے، اگر کسی کو انگوٹھوں کی تصدیق کا شوق ہے تو 4 یا 40 نشستوں پر نہیں بلکہ 272 نشستوں پر تصدیقی عمل کرایا جائے اور وہ یقین سے کہتے ہیں کہ نتیجہ یہی رہے گا، انگوٹھوں کے نشانات کا معاملہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے سپرد کرنے کو تیار ہیں۔
چوہدری نثارعلی خان نے چیرمین نادرا کی برطرفی کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت کمزوراور گناہ گارانسان ہیں لیکن اس ایوان میں کھڑے ہوکر وہ یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کے دور میں کوئی غلط کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں قوانین میں نرمی کرکے موجودہ چیرمین نادرا کا تقرر عمل میں آیا تاہم نیا چیرمین نادرا میرٹ پر مقررہوگا اور اس کی تنخواہ بھی 10 لاکھ سے کم ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔