- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
آسٹریلیا میں 8 فٹ بلند کینگرو اور 20 فٹ لمبی چھپکلی کی ہڈیاں دریافت
کوئنز لینڈ: ماہرین نے دنیا کے سب سے بڑے کینگروکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فٹ بلند اور 600 پونڈ ( 274 کلوگرام) وزنی یہ جانور اب سے 40 ہزار سال قبل آسٹریلیا میں موجود تھا ۔ اس بات کا اعلان کوئنزلینڈ میوزیم کے ماہرِ معدومیات اسکاٹ ہوکنل نے کیا ہے ۔
ان کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا کینگرو تھا جس کی بلندی ڈھائی میٹر یا 8 فٹ کے لگ بھگ تھی۔ اسی کے ساتھ دنیا کی بڑی چھپکلیاں بھی رینگتی تھیں اور ان میں سےبعض چھپکلیوں کی لمبائی 20 فٹ تک تھی جو آج کے کموڈو ڈریگن کے برابر تھیں۔
اس دریافت پر پروفیسر اسکاٹ نے بتایا کہ عین اسی دوران دنیا بھر میں لمبے دانتوں والے ٹائیگر، ریچھ اور لکڑ بھگے عام تھے لیکن آسٹریلیا کے جاندار قدرے مختلف تھے ان می بڑے سانپ، ساٹ میٹر لمبے مگرمچھ اور غیرمعمولی طویل چھپکلیاں عام تھیں۔
یہ چھپکلیاں میگلینیا کہلاتی ہیں اور ان کے جبڑے دانت اور ہاتھ کی ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں۔ اس دریافت کی تفصیل نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ شمالی آسٹریلیا کے میک کے نامی علاقے سے یہ آثار ملے ہیں۔ یہاں پہلے بھی 16 نئے جانداروں کے آثار دریافت ہوچکے ہیں۔
اسی مقام سے دیوقامت کینگرو کے جبڑے اور ٹانگوں کی ہڈیاں بھی دریافت ہوئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق انہیں انسانوں نے شکار نہیں کیا بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ دھیرے دھیرے معدوم ہوگئے اور آج ان کی ہڈیاں ہی پائی جاتی ہیں۔ 40 ہزار سال قبل یہ علاقہ سرسبزوشاداب تھا جہاں دیگر جاندار بھی پائے جاتے تھے۔ اس وقت شاید اس مقام پر انسان بھی موجود نہ تھے بلکہ وہ آسٹریلیا کے دیگر حصوں تک ہی محدود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔