بچے، بزرگ، خواتین موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 20 مئ 2020
 قانون نافذ کرنے والے اداروں ، صحافیوں کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ
فوٹو، ایکسپریس

 قانون نافذ کرنے والے اداروں ، صحافیوں کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ فوٹو، ایکسپریس

کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے عدالتی فیصلے میں نظرثانی کی ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بچوں ، بزرگوں اور خواتین کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے مثتثنیٰ کردیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں ، صحافیوں اور دیگر اسٹاف کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا ان کے لیے ڈبل سواری کی پابندی برقراررہے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچوں ، بزرگوں اور خواتین کے لیے ڈبل سواری کی پابندی ختم کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔