- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
ملک میں 2 ماہ بعد مسافر ٹرین سروس بحال
اسلام آباد / لاہور / کراچی: ملک میں کم و بیش 2 ماہ بعد مسافر ٹرینیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30 ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی تھیں، جن میں سے 15 اپ اور 15 ڈاوَن ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان ٹرینوں میں سے 9 کراچی سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔
مسافر ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس سے ہوا جب کہ دوسری ٹرین لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔
کراچی سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول
پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے، سیالکوٹ کے لیے علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے، لاہور کے لیے قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے، لاہور کے لیے پاک بزنس شام 4 بجے، لالہ موسیٰ کے لیے ملت ایکسپریس شام 5 بجے، لاہور کے لیے شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے، اسلام آباد کے لیے گرین لائن رات 9 بجے، جیکب آباد کے لیے سکھر ایکسپریس رات 9 بج کر 40 منٹ اور پشاور کے لیے خیبر میل رات 11 بجے روانہ ہوگی۔
محکمہ ٹرین کی حکمت عملی
چیف کمرشل مینجر “ پسنجر “ ملک محمد فاروق کے مطابق ٹرینوں میں گنجائش سے 60 فیصد لوگ سفر کریں گے جب کہ 40 فیصد نشستیں کالی رکھی جائیں گی، ٹرینوں میں بکنگ صرف اورصرف آن لائن کی جارہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے 200 میٹر تک کا علاقہ غیر ضروری افراد کیلئے بند رہے گا۔ مسافر ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن میں داخل ہوں گے تاہم ان کے اہل خانہ اسٹیشن نہیں آئیں گے۔ اسٹیشن کی حدود میں صرف ٹکٹ رکھنے والوں ہی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
ملک محمد فاروق کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں۔ ٹرین کے اسٹاپ والے اسٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے عملہ تعینات ہے اور دوران سفر تمام مسافروں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا جبکہ مسافروں کو ماسک پہننے ، سینیٹائزر، دستانے اور صابن اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسافروں کے لئے ضابطہ کار
پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرینوں میں مسافر اپنا صفر صرف ایس او پیز پر عمل کرکے ہی جاری رکھ سکیں گے، حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر مسافر پر پہلے جرمانہ ہو گا، پھر بھی کوئی مسافر باز نہ آئے تو ریلوے پولیس متعلقہ مسافر کو ٹرین سے اُتار دے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔