ریلوے، آئن لائن ٹکٹیں کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا

بلال غوری  جمعرات 21 مئ 2020
سسٹم میں خاطرخواہ بہتری نہیں لائی گئی،مسافر،مسئلہ جلد حل ہوجائیگا،حکام (فوٹو: فائل)

سسٹم میں خاطرخواہ بہتری نہیں لائی گئی،مسافر،مسئلہ جلد حل ہوجائیگا،حکام (فوٹو: فائل)

لاہور: ریلوے کی آئن لائن ٹکٹیں کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ٹرین کی آئن لائن ٹکٹیں کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ریلوے حکام کے اعلان کے باوجود مارچ اور اپریل کی ٹکٹیں واپس اور متبادل ٹرین میں بکنگ کروانے والے اور ری فنڈ لینے والے بھی رل گئے جبکہ ایک گھنٹہ سے قبل کسی بھی مسافر کو اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

کورونا کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ آئن لائن کرنے کے اعلان کے بعد آئن لائن ٹکٹیں کروانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، ریلوے کے شعبہ آئی ٹی کی عدم توجہ کی وجہ سے مسافروں کئی گھنٹوں کے بعد ریزرویشن ہوتی ہے اور پھر کہی پرنٹ ملتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔