کرکٹرز کی قرنطینہ ٹریننگ کیلیے منصوبہ بندی، جون میں کورونا ٹیسٹ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 مئ 2020
منتخب 25 کھلاڑیوں کو3 ماہ بائیو سیکیور ماحول میں گزارنا ہوں گے،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان۔فوٹو: فائل

منتخب 25 کھلاڑیوں کو3 ماہ بائیو سیکیور ماحول میں گزارنا ہوں گے،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان۔فوٹو: فائل

لاہور: پی سی بی دورہ انگلینڈ سے قبل کرکٹرز کی قرنطینہ ٹریننگ کیلیے منصوبہ بندی کررہا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منتخب 25 کھلاڑیوں کو3 ماہ بائیو سیکیور ماحول میں گزارنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جون کے اوائل میں ٹریننگ سے قبل تمام کرکٹرز، معاون اسٹاف اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے، این سی اے میں رہائش، کھانے پینے اور ٹریننگ کے ساتھ بالمقابل واقع قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی سہولیات ہوں گی،دونوں مقامات کو وائرس سے پاک رکھنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ابتدا میں کرکٹرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جوڑیوں کی شکل میں پریکٹس کریں گے، اگلے 3 ہفتوں میں گروپس میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے آخر میں تمام اکھٹے ہوجائیں گے،جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ پہنچ کر قرنطینہ اور ٹریننگ ہوگی، اگست میں 3 ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہونے کے بعد کرکٹرز کی وطن واپسی ہوگی، یوں  پورے 3 ماہ بائیوسیکیور  ماحول میں گزارنے کے بعد گھروں میں جانے کا موقع ملے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔