ملک میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2020
رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی تاہم رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں جب کہ ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے جب کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرناچاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔