- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا
کراچی: سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نمازعید کے اجتماعات کے لئے 20نکاتی ایس او پیز پر عمل کرایا جائے نماز عید کے لیئے مقررہ مقامات کی عید سے تین چار روز قبل نشاندہی کی جائے اور اس کی میڈیا کے ذریعے تشہیر بھی کی جائے۔
نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ایک مقام پر ایک سے زائد مرتبہ عید کی نماز ادا کی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری ایام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعتہ الوداع،نمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکورٹی کاانتظام کیاجائے۔اس کے علاوہ مارکیٹوں، بازاروں، بس اسٹینڈ، انٹرسٹی ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے علمائے کرام سے رابطہ کیا جائے۔
علاوہ ازیں سندھ کے تمام کمشنرز کو خصوصی اختیارات تفویض کردئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایک حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،کمشنرز کو خصوصی اختیارات دفعہ 144کے تحت تفویض کیے گئے ہیں۔ دفعہ 144کے تحت کمشنرز اپنے ڈویژن کی حدود میں اختیارات استعمال کرسکیں گے۔ خصوصی اختیارات کی منظوری سندھ کابینہ نے دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔