پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 22 مئ 2020
اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، کمیٹی رکن مولانا حسین احمدمدنی ۔ فوٹو: فائل

اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، کمیٹی رکن مولانا حسین احمدمدنی ۔ فوٹو: فائل

 پشاور:  شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔

کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے ایکسپریس کو بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

واضح رہے مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔