فنکاروں کا ڈاکٹرزاورفرنٹ لائنرزکے لیے خوبصورت اندازمیں خراج تحسین

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2020
مداحوں کی جانب سے ملی نغمہ کے ذریعے خراج عقیدت کو خوب سراہا جارہا ہے: فوٹو: فائل

مداحوں کی جانب سے ملی نغمہ کے ذریعے خراج عقیدت کو خوب سراہا جارہا ہے: فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستانی فنکاروں نے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائنرزکے لیے بہترین انداز میں ٹریبیوٹ پیش کیا ہے۔

پاکستان کے شوبزانڈسٹری کے فنکاروں نے اپنی اپنی آوازمیں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور تمام فرنٹ لائنرز کے لیے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مختلف مایہ نازفنکاروں نے مشہور و معروف ملی نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے‘ اپنے اندازمیں پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

مداحوں کی جانب سے ملی نغمہ کے ذریعے خراج عقیدت کو خوب سراہا جارہا ہے۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹربیوٹ کا بہترین انداز ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ ملی نغمے کو سن کران کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔