ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا

عباس رضا  جمعـء 22 مئ 2020
آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے

آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا باضابط اعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا۔

میگا ایونٹ رواں سال ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے میزبان ملک آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔

معاملات سے آگاہ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ پروازیں شروع بھی ہو گئیں تو ایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کے اس وقت اپنے ملکوں میں کیا حالات ہوں گے، یہ بھی دیکھنا اہم ہوگا، ایک ماہ کے قلیل وقت میں سفری اور قیام و طعام کے انتظامات کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں تمام ممبر ملکوں کے بورڈ حکام شرکت کریں گے، اس کے بعد 26 سے 28 مئی کے درمیان کسی وقت بھی میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔