- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
دورۂ جنوبی افریقہ، گھر کے بھارتی شیر پہلی آزمائش میں ڈھیر
جوہانسبرگ: بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک کا جارحانہ شاٹ، ان کی سنچری نے ٹیم کو کامیابی دلادی۔ فوٹو: اے ایف پی
جوہانسبرگ: گھر کے بھارتی شیر پہلی آزمائش میں ڈھیر ہوگئے، جنوبی افریقہ نے ابتدائی ون ڈے 141رنز سے جیت لیا۔
دھونی کی مزاحمت کسی کام نہ آئی، اس سے پہلے میزبان نے 4 وکٹ پر 358 رنزاسکور کیے، ڈی کاک نے سنچری بنائی۔ تفصیلات کے مطابق فتح کے لیے 359 کا ہدف پانے والی بھارتی ٹیم 41 اوورز میں 217 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ہوم گرائونڈز پر رنز کے ڈھیر لگانے والے بیٹسمین یہاں رنز اسکور کرنا ہی بھول گئے، کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے مزاحمت کرتے ہوئے 65 رنز بنائے مگر یہ اسکور انتہائی ناکافی ثابت ہوا، ویرت کوہلی نے31 اور رویندرا جڈیجا نے 29 رنز اسکور کیے، حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے روہت شرما 18، شیکھر دھون 12 اور یوراج سنگھ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔
اس سے پہلے ڈی کاک اور ہاشم آملا نے جنوبی افریقہ کو 152 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی، آملا 65 رنز پر آئوٹ ہوئے، جیک کیلس کے 10 رنز پر رخصت ہونے کے بعد ڈی کاک نے ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسکور کو 247 تک پہنچایا، اس موقع پر وہ خود 135 گیند پر کوہلی کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے، ڈی ویلیئرز 77 رنز پر آئوٹ ہوئے جبکہ ڈومنی 59 پر ناقابل شکست رہے، محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔