عید کی چھٹیوں میں ساحل سمندر تفریح کے لیے بند، دفعہ 144 نافذ

اسٹاف رپورٹر  اتوار 24 مئ 2020
ساحل پر تفریح اور سمندرمیںنہانے پر22 جولائی تک پابندی رہے گی ۔  فوٹو : فائل

ساحل پر تفریح اور سمندرمیںنہانے پر22 جولائی تک پابندی رہے گی ۔ فوٹو : فائل

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ساحل سمندر پر تفریخ اور نہانے پر پابندی عائد کر دی۔

اس سلسلے میں دفعہ 144نافذ کر دی ،انھوں نے یہ پابندی محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے تفویض کر دہ اختیارات کا استعمال کر تے ہوئے عاید کی، کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر عمل کریں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دو ماہ تک کے لیے عاید کی گئی ہے۔

اس طرح 22 جولائی تک پابندی رہے گی، نو ٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندی کی خلا ف ورزی کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے وہ دفعہ 144 کی خلا ف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، کمشنر  نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو ساحل سمند پر جانے روکنے کیلیے موثر اقدامات کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔