دھرتی پر قربان ہونے والے شہدا پر فخرہے، صدر عارف علوی 

اے پی پی  ہفتہ 23 مئ 2020
بلوچستان میں ایف سی کے شہید ہونیوالے افسر اور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون

بلوچستان میں ایف سی کے شہید ہونیوالے افسر اور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون

 اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کے 8 اور  18مئی کو شہید ہونیوالے افسر اور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کر کے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دھرتی پر قربان ہونیوالے شہدا پر فخرہے، قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے، انھوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے8 مئی کو شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک خضرحیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا۔

صدر مملکت نے18 مئی کوشہید ہونیوالے نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجازاحمد، نائیک مولا بخش اور نائیک نور محمد کے خاندانوں کو بھی ٹیلی فون کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔