بہت جلد سری نگر، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ویب ڈیسک  اتوار 24 مئ 2020
نو ماہ سے محصور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عید پر خصوصی پیغام۔ فوٹو، فائل

نو ماہ سے محصور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عید پر خصوصی پیغام۔ فوٹو، فائل

 مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کروناوباء ،  مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے اس سال عید سادگی سے منائے۔

یہ بھی پڑھیے: شوال کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

ان کا کہنا تھاکہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ بہت جلد  سری نگر ، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔