آسٹریلیا نے مونٹی پنیسر کے حوالے سے متنازع ٹویٹ پر معافی مانگ لی

اے ایف پی  جمعـء 6 دسمبر 2013
گذشتہ روز دوسرے ایشز ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشل اکائونٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ۔ فوٹو: فائل

گذشتہ روز دوسرے ایشز ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشل اکائونٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ۔ فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ: کرکٹ آسٹریلیا نے مونٹی پنیسر کے حوالے سے متنازع ٹویٹ پر معافی مانگ لی۔

گذشتہ روز دوسرے ایشز ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشل اکائونٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں چار نوجوان سکھ کا روپ دھارے رنگ برنگے لباس پہنے ہوئے تھے، سی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’ کیا اصلی مونٹی پنیسر سامنے آئیں گے پلیز‘ ۔ اس ٹویٹ کو نسلی امتیازسے تشبیہ دیے جانے پر کرکٹ آسٹریلیا نے فوری طور پر اسے اکائونٹ سے ہٹا دیا، تصویر میں موجود چاروں نوجوان بچوں کی ایک معروف کارٹون سیریز ٹیلی ٹیوبیز جیسے ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔ سی اے کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپنے سابق ٹویٹ پر معذرت خواہ ہیں، ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔