مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے

ویب ڈیسک  اتوار 24 مئ 2020
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد 48 گھنٹوں کے لیے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز منتقل کردیا گیا (فوٹو : فائل)

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد 48 گھنٹوں کے لیے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز منتقل کردیا گیا (فوٹو : فائل)

راولپنڈی  : بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن منتقلی کا سلسلہ جاری، مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وبا کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان واپسی کے خواہش مند ہم وطن مختلف ممالک میں پھنس گئے تھے جن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مصر سے نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز نمبر ایم ایس 3084 قاہرہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جس پر 43 پاکستانی وطن پہنچے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد 48 گھنٹوں کے لیے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔