ملک میں کورونا کے 58545 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 1211 ہوگئی

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2020
ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 58 ہزار 545 ہوگئی جب کہ تاحال 1211 افرا جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 252 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید سیکڑوں افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی بعد ازاں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 58 ہزار 545 ہوگئی، جن میں سے کورونا کے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس وائرس کے اب تک پنجاب میں 20 ہزار 654، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80، بلوچستان میں 3 ہزار 536، اسلام آباد میں ایک ہزار 728، گلگت بلتستان میں 638  جب کہ آزاد کشمیر میں 223 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حال ہی میں کورونا وائرس کے شکار مزید 30 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1197 ہوگئی سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 408 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 369، پنجاب میں 352، اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 8، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔