مصباح الحق کا گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلیے بولرز کو ماسک پہنانے کا مشورہ

عباس رضا  منگل 26 مئ 2020
کھلاڑی میچ کے دوران غلطی سے بھی گیند پر تھوک لگا سکتے ہیں، قومی ٹیم ہیڈ کوچ

کھلاڑی میچ کے دوران غلطی سے بھی گیند پر تھوک لگا سکتے ہیں، قومی ٹیم ہیڈ کوچ

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلیے بولرز کو ماسک پہنانے کا مشورہ دیدیا۔

ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر نے کہا کہ گیند کو چمکانا بولرز کی عادت بن جاتا ہے، اسی کی وجہ سے میچ کے دوران غلطی سے بھی گیند پر تھوک لگا سکتے ہیں، اس کا حل یہ ہے کہ ان کو میچ کے دوران مستقل طور پر ماسک کا پابند کردیا جائے یا اسی طرح کی کوئی اور چیز استعمال کی جائے۔

یاد رہے کہ کرکٹ کی واپسی کیلیے آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز میں گیند چمکانے کیلیے تھوک کے استعمال کی ممانعت کیساتھ، کھلاڑہوں کی کیپ، عینک اور سویٹر وغیرہ امپائرز کے سپرد کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے،تاہم بولرز اور مختلف فیلڈرز کے ہاتھوں می جانے والی گیند کو کورونا فری رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔