روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2020
روسی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا، فوٹو : فائل

روسی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا، فوٹو : فائل

 ماسکو: روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق چھوکوٹکا کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس دوران تیز رفتار ہیلی کاپٹر عمودی سمت میں رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر جل کر خاکستر ہوگیا اور چاروں فوجی اہلکار جل کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے مسخ شدہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کو رن وے سے ہٹا دیا گیا۔

روسی فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیا ہے جب کہ لاشوں کو فرانزک لیب منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈی این اے میچنگ کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔