سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2020
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23ہزار507ہوگئی فوٹو: فائل

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23ہزار507ہوگئی فوٹو: فائل

 کراچی:  سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے 374 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورت حال کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 2 ہزار 327 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 573 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 628 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 23 ہزار 507 کیسز ظاہر ہوئے۔ 573 نئے کیسز میں سے 467 کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 542 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ہمارا کورونا سے صحت یاب ہونے کا تناسب 37 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 374 ہوگئی ہے، 248 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ احتیاط کے بغیر کورونا کو روکنا ممکن نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔