- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
بھارت میں لیکچر کے دوران پاکستان کا مثبت حوالہ دینے والی ٹیچر معطل
گورکھ پور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں انگریزی کی ٹیچر کو آن لائن گرامر پڑھاتے ہوئے اسم کی تعریف کے ضمن میں دی گئی مثال میں پاکستان کا حوالہ دینے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گورکھ پور کے علاقے میں واقع اسکول جی این نیشنل کی استانی شاداب خانم نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم دیتے ہوئے Noun یعنی اسم کی مثالیں طلبا کو واٹس ایپ پر بھیجیں جس میں مثالیں درج ذیل دی گئی تھیں۔
Pakistan is our dear homeland
I will join pakistan army
Rashid Minhas is a brave soldier
والدین نے بچوں کے سبق میں یہ مثالیں دیکھیں تو پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ٹیچر اور طلبا سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران استانی شاداب خانم نے موقف اختیار کیا کہ یہ مثالیں غلطی سے بھیجیں جس پر معافی مانگتی ہوں۔
اسکول کے منتظم پرتاپ سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ استانی غیر معقول حرکت کی مرتکب ہوئی ہیں، انہوں نے گوگل پر سرچ کرکے بغیر دیکھے مثالیں طلبا کو بھیج دیں۔ چار رکنی اسکول کی کمیٹی ان کا موقف لے کر رپورٹ پیش کرے گی تب تک شاداب خانم معطل رہیں گی۔
خاتون ٹیچر شاداب خانم نے بی بی سی کو بتایا کہ میں نے طلبا کو واضح ہدایت کی تھی کہ پاکستان کی جگہ ملک کا نام بھارت لکھیں لیکن والدین نے میری اس ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف مثالوں پر ہنگامہ برپا کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔