سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا، قبلہ کی درست سمت کا تعین کیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2020
سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوا

سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوا

مکہ: سورج آج دوپہر دو بج کر 18 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا۔

ماہر فلکیات کے مطابق سورج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیا۔

سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوا، اس وقت دنیا کے کئی علاقوں میں آباد مسلمانوں نے قبلہ کی درست سمت معلوم کی۔

واضح رہے کہ جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے. ایسا سال میں دو مرتبہ پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔