درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2020
اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا

اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا

سیہون: کورونا وائرس وبا کے متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافے کے پیش نظر درگاہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر صوبائی وزیر اوقات نے درگاہیں مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔  جب تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضابطے نافذ ہیں سندھ کی درگاہیں بند رہیں گی۔

اس سے قبل محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعرات کو درگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کورونا وبا وائرس کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز قلندر 14 مارچ سے بند کردیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس سال درگاہ پر سالانہ عرس کی تقریبات بھی منعقد نہیں ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔