کراچی میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2020
ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

 کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دکاندار نے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی۔ ملزم نے دکان کے باہر کھڑے ہوکر کاؤنٹر میں ہاتھ ڈالا اور ہاتھ بھر کر کرنسی نوٹ باہر نکالے۔

ملزم نے جیسے ہی دونوں ہاتھوں میں نوٹ پکڑے اسے دکاندار نے فائر مارا۔ ملزم کے سینے میں ایک ہی گولی لگی اور وہ زمین پر ڈھیر ہوگیا۔

زخمی ڈاکو دکاندار کے سامنے گڑگڑانے لگا لیکن دکاندار نے دوسری گولی بھی ماری جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ساتھی کو گولی لگتے دیکھ کر دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔