آزاد کشمیر؛اجتماعی زیادتی میں ناکامی پر 3 خواتین کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2020
ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر 3 خواتین کو قتل کردیا تھا

ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر 3 خواتین کو قتل کردیا تھا

میرپور میں پولیس نے جنسی زیادتی میں ناکامی پر 3 خواتین کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرپور پولیس نے رمضان المبارک میں ننھی بچی اور 2 خواتین کے قتل کا سراغ لگا لیا۔

قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور اور دو ورکشاپ مکینک ہیں جن کا تعلق کھوئی رٹہ ،میرپور اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی میرپور نے بتایا کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر خاتون کو اینٹ مار کر قتل کردیا تھا، ملزمان نے ایک قتل کو چھپانے کیلئے مزید دو قتل کردیے، ملزمان نے قتل کے بعد دو لڑکیوں کی لاشیں گندے نالے میں بہا دی اور تیسری کی گڑھے میں دفنا دی تھی۔

مقتول خواتین اور بچی خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں جو 19 سال سے منگلا کے نواح میں رہائش پزیر تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔