بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  بدھ 27 مئ 2020
امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر خارجہ۔ فوٹو، فائل

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر خارجہ۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پاکستانی عوام اور افواج منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیرخارجہ بھارت کے لیے دو ٹوک اعلان ہے کہ امن سے رہو ہوش کے ناخن لو ۔ کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہےاور جارحیت پر تلا ہوا ہے۔ ہم نے صبر کادامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے ہم اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارت کا ڈرون مارگرایاہے۔ ہم امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

بھارتی پراپیگنڈا مسترد

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 20مئی کو اقوام متحدہ میں او آئی سی  کے ورچوئل اجلاس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیامیں اوآئی سی ورچوئل اجلاس سےمتعلق غلط رپورٹنگ کی گئی۔ پاکستان کےمستقبل مندوب نےبھارتی ریاستی دہشتگردی،اسلاموفوبیاپرحقائق بیان کیے اوربی جےپی،آرایس ایس کےخطرناک گٹھ جوڑپرروشی ڈالی

پاکستانی مندوب نےبھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کےخلاف حالیہ لہرسےآگاہ کیا علاوہ ازیں اوآئی سی اجلاس میں سفیروں نے بھارت میں اسلاموفوبیا پرگہری تشویش کااظہاربھی کیا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔