- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکا میں قدامت پسند طبقے کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں نئے ضابطوں کا پابند کرنے یا مکمل بندش کی دھمکی دی ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز محسوس کرتے ہیں کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فورم قدامت پسندوں کی آواز دباتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے دینے سے پہلے ہم ان پر سخت ضابطے لاگو کریں گے یا انہیں بند کردیں گے۔ سوشل میڈیا کے ان پلیٹ فورمز نے 2016 میں ایسی ہی ناکام کوشش کی تھی اور اس بار وہ زیادہ صفائی سے یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 26 مئی کو ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں کیلیفورنیا کے گورنر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا انتظامی حکم نامہ جاری کرکے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور لاکھوں بیلٹ پیپر بغیر کسی تصدیق کے ارسال کرکے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا آغاز ہوچکا ہے۔
تاہم ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے اس ٹوئٹ پر ’’گیٹ دی فیکٹ‘‘ کی تنبیہ چسپاں کردی جس پر کلک کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بیان خلاف واقعہ ہے اور بیلٹ پیپر کی سہولت صرف تصدیق شدہ ووٹرز ہی کو فراہم کی جائے گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے اس اقدام کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں ںے اپنے ٹوئٹ میں بھی اس پس منظر کا حوالہ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے دیے گئے ووٹ چوری ہوسکتے ہیں، ان میں جعل سازی اور دھوکا دہی ممکن ہے۔ جو جتنا زیادہ دھاندلی کرے گا وہ جیت جائے گا۔ جس طرح سوشل میڈیا کرتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرنے کی تنبیہ بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔