ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری؛ کسانوں کو 50ارب سبسڈی دینے کا فیصلہ

نمائندگان ایکسپریس  جمعرات 28 مئ 2020
 پلانٹ پروٹیکشن کے پاس 1990 میں 20 جہاز تھے، اب 2  ہیں  فوٹو : فائل

پلانٹ پروٹیکشن کے پاس 1990 میں 20 جہاز تھے، اب 2 ہیں فوٹو : فائل

 اسلام آباد /  لاہور: وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام نے کہا ہے ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو کھاد سمیت دیگر اشیا پر 50 ارب کی سبسڈی دیں گے۔

انھوں نے  بچوں کے تحفظ کے بیورومیں بچوں میں تحائف کی تقسیم کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو میں کہا پوری دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہے، ٹڈی دل کا مسئلہ بھی سر اٹھا رہا ہے، وہ 27  برس بعد پاکستان میں داخل ہوئی اور روزانہ 170 کلو میٹر سفر کرتی ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت اس کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں،محکمہ زراعت ، ڈپٹی کمشنر اور پاک فوج کے جوان اس کامقابلہ کر رہے ہیں۔

فخر امام نے کہا کہ جون میں ٹڈی دل کے غول مسقط سے حملہ آور ہوں گے، جہازوں کے ذریعے ان کا خاتمہ کریں گے، پلانٹ پروٹیکشن کے پاس 1990 میں 20 جہاز تھے، اب 2  ہیں ، ایک گر کر تباہ ہو گیا، مزید 5منگوا رہے ہیں،  ہمیں ماہرین کی بھی کمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔