گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹیم کی بیٹنگ میں خامیاں سامنے آ رہی ہیں، محمد حفیظ

ویب ڈیسک  جمعـء 6 دسمبر 2013
آل راؤونڈر بلاول بھٹی اور انور علی نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا, محمد حفیظ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

آل راؤونڈر بلاول بھٹی اور انور علی نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا, محمد حفیظ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

لاہور: قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہماری بیٹنگ میں مسلسل خامیاں سامنے آ رہی ہیں تاہم امید ہے کہ کرکٹ بورڈ جلد ٹیم کے لئے بیٹنگ کوچ کا تقرر کردے گا۔

افغانستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں سیریز جیتنے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، سری لنکا کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کر کے سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کا مستقبل ہیں، وہ بطور کپتان انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ مواقع دیتےہیں، آل راؤونڈر بلاول بھٹی اور انور علی نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔