یوم تکبیر پر پاک فوج کا سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مئ 2020
پاک فوج ایٹمی تجربے کے تصور سے عملی جامہ تک کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

پاک فوج ایٹمی تجربے کے تصور سے عملی جامہ تک کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں ابتدائی منصوبہ بندی سے تکمیل تک شامل تمام افراد کو مسلح افواج سلام پیش کرتی ہے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان پاک فوج نے 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28  مئی 1998ء کو پاکستان نے مکمل طور پر قابل بھروسہ کم سے کم ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی اور اس طرح خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج ان تمام افراد کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے تصور سے عملی جامہ تک اس پروگرام پر کام کیا، ان بالخصوص سائنس دان اور انجینئرز شامل ہیں جن کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔