عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2020
پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں، جنرل قمرجاویدباجوہ

پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں، جنرل قمرجاویدباجوہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امن مشنزکےعالمی دن کےموقع پرپیغام میں کہا کہ آج پاکستان اپنےبہادرامن دستوں کےقربانی کےجذبےکویادکرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوار گزار اور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےتحت عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔

واضح رہے کہ آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔