محکمہ تعلیم سندھ کا یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان

صفدر رضوی  جمعـء 29 مئ 2020
اسکولوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، نوٹی فکیشن ۔ فوٹو، فائل

اسکولوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، نوٹی فکیشن ۔ فوٹو، فائل

 کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے واضح نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلنے کی افواہوں کے تناظر میں ایک واضح نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے اور یکم جون سے تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ COVID 19 کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک طلبہ کو براہ راست ترقی دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔