یواے ای میں پھنسے 411 پاکستانی واپس پہنچ گئے

صالح مغل / نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 30 مئ 2020
راولپنڈی: متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانی ایئر پورٹ سے باہر آ رہے ہیں ۔  فوٹو : ایکسپریس

راولپنڈی: متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانی ایئر پورٹ سے باہر آ رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

 راولپنڈی / ملتان: یواے ای میں پھنسے 411 پاکستانی 2 پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔

قومی ایئرلائن کی خصوصی پروازیواے ای میں پھنسے265  مسافروں کو لیکر گزشتہ روزاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے مسافروں کی اسکرینگ کی۔

اسکریننگ میں2 مسافروں کا درجہ حرارت زیادہ نکلا جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر263 مسافروں کے ٹیسٹ لینے کے بعد کوائف نوٹ کرکے قرنطینہ کے لیے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔دوسری ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی کے8264 کے ذریعے146 مسافر ملتان پہنچ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔