گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2020
یکم جون سے 15 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات شمار ہوں گی، نوٹی فکیشن (فوٹو : فائل)

یکم جون سے 15 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات شمار ہوں گی، نوٹی فکیشن (فوٹو : فائل)

اسکردو: گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق پرائیویٹ اسکولوں پربھی ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے، یکم جون سے 15 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات شمار ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔