- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
وزیر خارجہ کے کشمیر پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کو خطوط
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو خطوط لکھے ہیں جن میں وزیر خارجہ نے عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ڈومیسائل قانون کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں، جموں و کشمیر ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، کورونا کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ملٹری کریک ڈاؤن کی شدت بڑھادی ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پرشدید تحفظات ہیں۔
وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کو بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت کے دراندازی کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو ایل او سی کے دوسری طرف کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔