ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار ساتھی کو گاڑی سے ٹکر مارنے پر گرفتار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 31 مئ 2020
میرے سر میں شدید درد تھا، اس لیے یہ واقعہ پیش آیا، ہارڈی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میرے سر میں شدید درد تھا، اس لیے یہ واقعہ پیش آیا، ہارڈی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: سپر اسٹار جیف ہارڈی کو اپنے ہی ساتھی کوگاڑی سے ٹکر مارنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جیف ہارڈی کو اپنے ہی ساتھی کوگاڑی سے ٹکر مارنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا، یہ واقعہ پرفارمنس سینٹر کے باہر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں موقع سے شراب کی خالی بوتل بھی ملی، ہارڈی کو پولیس اسٹیشن جبکہ الایس کو اسپتال پہنچایا گیا، دوسری جانب ہارڈی نے کہاکہ میرے سر میں شدید درد تھا، اس لیے یہ واقعہ پیش آیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔