مشتاق احمد کے صاحبزادے گلوکار بن گئے، گانا ریلیز کر دیا

ایکسپریس نیوز  اتوار 31 مئ 2020
یہ اس کا شوق ہے جس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، مشتاق احمد۔ فوٹو: سوشل میڈیا

یہ اس کا شوق ہے جس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، مشتاق احمد۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: سابق ٹیسٹ اسپنر اورکوچ مشتاق احمد کے صاحبزادے بزل شوبزمیں نام کمانے کے خواہشمند ہیں، انھوں نے  اپنا گانا ریلیز کردیا جب کہ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اسے سراہتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مشتاق احمد نے کہاکہ بزل نے انگلینڈ سے آرکیٹیکٹ کی تعلیم حاصل کررکھی ہے، میوزک سے اسے کافی لگاؤ ہے، وہ اداکاری بھی کرنا چاہتا ہے،یہ اس کا شوق ہے جس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ہرشعبے میں اچھے بْرے لوگ ہوتے ہیں، میرا بیٹے نے جس فیلڈ کا انتخاب کیااس میں بھی بہت اچھے لوگ موجود ہیں، جہاں میری ضرورت ہوئی میں اسے سپورٹ کروں گا، میں نے بیٹے کو سمجھا دیا ہے کہ کوئی ایسا  کام نہ کرنا جس سے خاندان کی عزت پر حرف آئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔