ماسک پہن کر واک کرنے سے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ

ذوالفقار بیگ  اتوار 31 مئ 2020
کھلاڑیوں کو دمہ یا ٹی بی کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے

کھلاڑیوں کو دمہ یا ٹی بی کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے

 اسلام آباد: کورونا وبائی مرض سے بچاؤ کے لئے منہ پر ماسک پہن کر ٹریننگ، پریکٹس یا واک کرنے سے پھیپھڑے کے سو فی صد متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے جزوی طور پر بند ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جم، فٹنس سنٹر، گراونڈ میں کھیل کے دوران مسلسل منہ پر ماسک پہننے سے پھیپھڑے کو مقررہ آکسیجن نہیں ملتی ہے جس سے کھلاڑیوں کو دمہ، ٹی بی کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے، کیونکہ جسم کو آکسیجن کی فراہمی کا واحد راستہ منہ اور ناک ہے ۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر وقار ا حمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فزیکل فٹنس کے دوران ماسک پہننے سے سانس کی تکلیف اور پھیپھڑے کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے، جب ہم کھلی ہوا میں سانس لیتے ہیں تو آکسیجن پھیپھڑے سے گزر کر پورے جسم میں پھیل جاتی ہے، جب آپ ماسک کا استعمال کرتے ہیں تو مقررہ مقدارمیں آکسیجن نہیں ملتی، اس لیے فزیکل فٹنس کے دوران ماسک کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو کھلاڑیوں کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنا چائیے اور کھلاڑیوں کو اپنی فزیکل فٹنس کے لئے ان ڈور پریکٹس کا اہتمام کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔