- چین نے ایک بار پھر دنیا کو ’’نئی سرد جنگ‘‘ کے خطرات سے خبردار کردیا
- چین کی امریکا سے روئی کی خریداری معطل، دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں مندی
- فیس بک نے کورونا ویکسین سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
- آئین کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، وزیر اعلی سندھ
- تین وزرا نے سازش کے تحت صنعتوں کی گیس بند کرائی، ایف پی سی سی آئی
- کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان
- سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں رشوت لے کر داخلے، تمام ملزمان نیب ریفرنس میں بری
- کھلے سمندر میں کارروائی، 28 ہزار ایرانی ڈیزل ضبط، 7 ملزمان گرفتار
- 2020ء؛ملکی ہوائی اڈوں پر 5 ارب کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
- جی ایس ایم ایمپلیفائر کی فروخت پر 6 آن لائن اسٹورز کو نوٹسز جاری
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی سے شروع کرنے کی سفارش
- ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج، آدھی مونچھ منڈھوانے کا اعلان
- برازیل میں طیارہ حادثے میں 4 فٹبالر ہلاک
- مالکن کا اپنے کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے نرالا انداز
- وزیراعلیٰ کے چیمبر میں چوہوں اور ہائیکورٹ میں کتوں کی بھرمار کیخلاف درخواست پر جج برہم
- وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
- ہفتے میں آدھا پاؤ تلی ہوئی چیزیں بھی دل کےلیے خطرناک ہیں، تحقیق
- بلیک ہولز آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بڑے ہوسکتے ہیں
- زندگی خطرے میں ڈالنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی
- وزیر تعلیم سعید غنی کے نام پراربوں روپے کے ٹھیکوں کی بندربانٹ کا انکشاف
سندھ میں تمام پرچوں میں فیل طلبا بھی پاس قرار

نویں اور گیارہویں جماعت کے بچوں کا چوں کہ کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں ہے اس لئے ان بغیر کسی مارکس کے ترقی دی جائے گی۔ سعید غنی۔ فوٹو، فائل
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال پہلی سے بارہویں جماعت تک کے تمام طلبہ و طالبات کو بغیر امتحانات دیے اگلی کلاسز میں ترقی دے دی گئی ہے اور جو بچے مختلف مضامین میں فیل بھی ہیں تو انہیں بھی پاسنگ مارکس دے کر اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال کوئی خاص امتحان نہیں ہوگا اور جو طلبہ اپنے مضامین میں بہتری کے خواہاں ہیں انہیں اگلے سال امتحان کا موقع دیا جائے گا۔ ہم نے نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے سے نہیں روکا ہے وہ چاہیں تو آج سے اسکول کھول لیں لیکن ہم نے تدریسی عمل بند کیا ہے اور کوئی اسکول اپنی مرضی اور حکومت کی اجازت کے بغیر تدریسی عمل شروع نہیں کرسکتا۔ہم نے یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کھولنے کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لے کر اور تعلیمی پالیسی کو اسٹیرنگ کمیٹی میں مرتب کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم نے کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا تھا اور بعد ازاں نویں تا بارہویں تک کے بچوں کو پرموٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ اس کا طریقہ طریقہ کار بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ایک سب کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی نے دو سے تین اجلاس کے دوران اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں اور ہم آئندہ 2 روز میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے ان کے سامنے یہ سفارشات رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سفارشات کے مطابق نویں اور گیارہویں جماعت کے بچوں کا چونکہ کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں ہے اس لئے ان بچوں کو اگلی کلاسوں میں بغیر کسی مارکس کے ترقی دی جائے گی اور جب یہ بچے دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے اور اس میں جو نمبرز حاصل کریں گے ان نمبروں کو نویں اور گیارہوں کے نمبرز تصور کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ کلاس دسویں اور بارہویں کے بچوں کو ان کے نویں اور گیارہویں کے نتائج کی بنیاد پر اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیا جائے گا اور ان کے حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبرز شامل کئے جائیں گے۔ جو بچے چاہے وہ کتنے ہی پیپرز میں فیل ہوں ان کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کوئی خاص امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور جو بچے اپنے مارکس کی بہتری چاہتے ہیں انہیں بھی پرموٹ کردیا جائے گا البتہ اگر وہ چاہتے ہیں تو انہیں اگلے سال اس کا موقع دیا جائے گا۔پرائیوٹ طلبہ و طالبات پر بھی یہی قواعد لاگو ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔