کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش بورڈ میں ملازمت ہے،عاقب جاوید

ایکسپریس نیوز  پير 1 جون 2020
کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش بورڈ میں ملازمت ہے،عاقب
 فوٹو: فائل

کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش بورڈ میں ملازمت ہے،عاقب فوٹو: فائل

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سلیم ملک ہوں یا شکیل شیخ کرکٹ سے منسلک ہر شخص کی خواہش ہے کہ اسے بورڈ میں ملازمت مل جائے۔

اپنے ایک انٹرویو میں جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی ایسی مثال موجود نہیں کہ جو پی سی بی میں جاب کرے وہ دوٹوک باتیں بھی کر رہا ہو، اس ملک میں جس کی پی سی بی سے وابستہ  ہونے کی تمنا پوری ہوجائے وہ چین سے سوتا ہے،جس کو موقع نہیں ملتا وہ بے چین نظر آتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان میں ریجن اور ایسوسی ایشن کا کلچر ٹھیک نہیں،  اوپر سے نیچے تک ووٹ کے ذریعے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرکے لوگ عہدہ پاتے ہیں،ملکی کرکٹ کی بہتری کا حل اسکول، کالج اور کمیونٹی کرکٹ  ہے، بیٹل آف قلندرز اس کی مثال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔