گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے سے بلےبازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، وقار یونس

محمد یوسف انجم  پير 1 جون 2020
کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا، وقار یونس فوٹو: فائل

کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا، وقار یونس فوٹو: فائل

سڈنی: سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس کا کہنا ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی۔ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی ہونا پڑے گا۔ کامیابی کے بعد جشن نہ منانا عجیب سے لگے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں سب کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوگی، ذرا سی لاپرواہی سے نقصان ہوسکتا ہے۔کورونا وائرس سے کرکٹ کا حسن ماند پڑجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔