خیبرپختونخواہ میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 1 جون 2020
ڈاکٹربھاگ چند دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔: فوٹو: فائل

ڈاکٹربھاگ چند دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔: فوٹو: فائل

 پشاور: سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخواہ میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹرپھاگ چند کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر پھاگ چند کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔  وہ پشاورکے نجی اسپتال میں 4 روزسے زیرعلاج تھے۔ انکے بیٹے ڈاکٹر جتن کو بھی کورونا ہوا تھا لیکن وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔

ایم پی اے روی کمارکا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مسلم کمیونٹی کے ساتھ انکا بھائیوں جیسا رشتہ تھا۔ ڈاکٹربھاگ چند دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔