عابدعلی کا مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

محمد یوسف انجم  پير 1 جون 2020
 مدثر نذر نے مشکل وقت میں بہت  حوصلہ افزائی کی، عابد علی

مدثر نذر نے مشکل وقت میں بہت حوصلہ افزائی کی، عابد علی

 لاہور: قومی ٹیم کے بلے باز عابدعلی  نے سابق کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  

ٹیسٹ اوپنر عابدعلی  نے سابق کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر کی پی سی بی سے رفاقت ختم ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدثر نذر چلے گئے لیکن وہ بہت یاد آتے رہیں گے۔

سوشل میڈیا اکاونٹ پر عا بد علی نے  لکھا ہے کہ مدثر نذر نے مشکل وقت میں بہت  حوصلہ افزائی کی اور ہر وقت  محنت کرنے کے لیے بیدار رکھا۔میری طرح کئی کرکٹرز کا مشکل وقت میں خیال رکھنے اور ہر وقت مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔مودی پاجی آپ کا شکریہ،  ہارون رشید اور آغاز زاہد کے لیے بھی عابدعلی نے دعائیں دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔