سری لنکن کرکٹرز کا حفاظتی انتظامات کے ساتھ ٹریننگ کیمپ شروع  

اسپورٹس ڈیسک  پير 1 جون 2020

سری لنکن کرکٹرز کا تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔

اس بارہ روزہ ٹریننگ کیمپ  کے ابتدائی سیشن میں کرکٹرز کو  میڈیکل ٹیم نے  احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹریننگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ماسک لگائے کرکٹرز  کو کس ترتیب سے بٹھایا گیا ہے ، لیکچر دینے والے عملہ بھی  ماسک لگائے ہوئے ہے۔

منگل سے یہ کرکٹرز گراونڈ ٹریننگ  کرسکیں گے, اگلے ماہ بھارت کے خلاف شیڈول سیریز کی تیاریوں کے لیے  کیمپ میں زیادہ تر بولرز شریک ہیں، چند کرکٹرز وہ بھی ہیں جن کے لیے بحالی پروگرام  ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔