انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان

ویب ڈیسک  پير 1 جون 2020
انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل۔

انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل۔

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز  زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو تنزلی کا سامنا رہا، اور انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں 98 پیسے کے اضافے سے ڈالر 163.10 سے بڑھ کر 164.08 پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163.50 سے بڑھ کر 164 روپے کا ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔